لاہور(سپیشل رپورٹر)انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث امریکی کرنسی کی قیمت میں 97 پیسے کمی ہوگئی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 277 روپے 60 پیسے میں ٹریڈ کر رہی ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا ہے۔ادھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 67 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 223 ہو گیا۔یاد رہے کہ منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 30 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 278 روپے 50 پیسے میں جاری رہی، تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 24 پیسے کم ہوئی اور کاروبار 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔
Trending
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
روپیہ مہنگا،ڈالر سستا
Next Post
Comments are closed.