اسلام آباد(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فواد چودھری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے فواد چودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت کی جس کے دوران فواد چودھری عدالت پیش ہوئے۔جج طاہر عباس سپرا نے فواد چودھری سے کہا کہ موسم اچھا ہو گیا ہے، فواد چودھری نے جواب دیا کہ موسم تو اچھا ہو گیا ہے، لگے ہوئے ہیں ہم بھی۔فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ آج عدالت میں 265 سی کی درخواست دائر کر رہے ہیں، ہمیں تا حال کیس سے متعلق مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، کیس کی مکمل دستاویزات کی فراہمی ملزم کا حق ہوتا ہے۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت کیس کی فائل موجود نہیں، کیس کی فائل دیکھ کر ہی کوئی بیان دے سکتا ہوں۔فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے استدعا کی کہ اگلی سماعت کی کوئی لمبی تاریخ دے دیں، 10 محرم کے بعد کی تاریخ دے دیں۔بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور فواد چودھری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک با رپھر موخر اور کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔
Trending
- سی ڈی اے بھرتیاں: نسٹ (NUST) کا شفاف ترین انتخابی عمل ‘اپنوں’ کی بھینٹ چڑھنے کا خدشہ
- کسٹم کلکٹریٹ سرگودھا میں کرپشن اور سرکاری سامان کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف
- سی سی پی نے ”آئس کریم“کیس میں 35 ملین روپے جرمانہ وصول کر لیا
- ایران جنگ سے عرب معیشت کو 186 ارب ڈالر نقصان، عالمی بحران سنگین ہونے لگا
- امریکا کی ایران حکمت عملی ناکام، بدلتے اہداف پر ماہرین کے سوالات
- ای چالان کے نام پر جعلی SMS فراڈ، سیف سٹی کی وارننگ — شہری محتاط رہیں
- اسلام آباد میں برطرف کانسٹیبل کی خودکشی، محکمانہ بے حسی اور نظام پر سنگین سوالات
- وزیراعظم کی ہدایت پر ایس ای سی پی میں اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم، انفورسمنٹ نظام مؤثر بنانے پر غور
- کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ آٹو پارٹس کا بڑا ذخیرہ ضبط
- سرورفاؤنڈیشن
فواد چوہدری کے خلاف ملازمین کو اکسانے کے کیس پر فرد جرم موخر
Prev Post
Comments are closed.