کوئٹہ(بیورورپورٹ )محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں طلب کر لیا گیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوگا، جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں منعقد کئے جائیں گے جس میں ماہ محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب ماہرین فلکیات کے مطابق ہجری 1445 کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوئی، جبکہ محرم کا چاند آج 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔18 جولائی کو چاند نظر آنے کی صورت میں یومِ عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ کو متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 18 جولائی کو غروب آفتاب شام 7 بج کر 24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے جبکہ چاند رات 8 بجے طلوع ہو سکتا ہے۔غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 17 منٹ ہوگی، محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی مدت غروب آفتاب کے بعد 46 منٹ تک ہے جبکہ چاند نظر آنے کیلئے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے۔
Trending
- محسن نقوی اور محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، منی لانڈرنگ و ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کا فیص
- The Most useful Suggestions for Harbors Gambling enterprises During the Southern area Africa
- Navigating the new vast land out-of casinos on the internet needs informed options, and you will trustworthiness should always be this new important believe
- This might be a progressive machine, however it is recognized for paying out more often than most other modern position online game
- From the Queen Gambling enterprise, we’ve got assembled a remarkable line of online game you to definitely focus on all of the player’s taste
- One of the better reasons to see a gambling establishment ‘s the type there was nowadays
- ٹرمپ – امریکی ہٹلر
- Ladbrokes Online now offers a superb selection of on line gaming solutions, such as harbors, desk video game, and electronic poker
- Load Consuming Attention by Lana Del Rey Tune in on the web for free casino Betathome bonus codes on the SoundCloud
- 5 Dragons Slot machine game: Enjoy Aristocrat Free Slot Game On Sport slots casino line
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت حلال کا اجلاس آج ہو گا
Prev Post
Next Post
Comments are closed.