اسلام آباد(وقائع نگار) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں سی پیک منصوبہ پروان چڑھا، 10 سال قبل مسلم لیگ نے چین کے ساتھ سی پیک شروع کیا تھا، 2013 میں ہونے والی سی پیک مفاہمت کوعملی جامہ پہنائیں گے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی ایک دہائی مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جب کہ تقریب میں چینی ناظم الامور اور چینی و پاکستانی حکام نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک مفاہمتی یادداشت پر 2013 میں دستط ہوئے تھے، نواز شریف نے چینی صدر کے ساتھ مل کر سی پیک کا سفر شروع کیا جس کے تحت کئی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا، انجینئرز اور ورکرز نے دن رات محنت کر کے سی پیک کو کامیاب بنایا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، جس پر شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔وزیراعطم نے کہا کہ ہماری حکومت نے آتے ہی سی پیک کو دوبارہ بحال کیا، پی ٹی آئی نے سی پیک کو مکمل طور پر نظر انداز کیا اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کی خلاف ورزی بھی کی۔آئی ایم ایف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چین نے برے وقت میں پاکستان کی مالی مدد کی، اس کے ساتھ سعودی عرب اور یو اے ای نے بھی ہماری مدد کی، البتہ آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کو آگے بڑھانے کا موقع ملا ہے، لہٰذا ہم آئی ایم ایف شرائط کی مکمل پاسداری کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی دعا کر رہے تھے مگر اب پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانا ہے، اسی لئے مخیر حضرات آگے بڑھیں اور پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس دلوائیں، ہم محنت کرکے پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔
Trending
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
- پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، افواہیں سازش کا حصہ ہیں : عطا اللہ تارڑ
- این اے 18 ہری پور: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کر دیے
ملک پائوں پر کھڑا ہو گا،ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ۔۔وزیرا عظم
Next Post
Comments are closed.