موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت متاثر کیا ہے,عالمی بینک

عالمی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں پر پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی شرح نمو کو موسمیاتی تبدیلیوں اور اسموگ سے خطرات لاحق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت متاثر کیا ہے ، پاکستان کی معیشت کو 2050 تک شرح نمو میں 18 سے 20 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کو بچوں کی تعلیم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے،حکومت نے فی الحال موسمی تبدیلیوں کے تدارک کیلئے بہت کم اقدامات کیے ہیں۔

 

Comments are closed.