لاہور(سپیشل رپورٹر)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے کہا ہے کہ ماضی میں نیب سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے، ہمیں اپنی کمزوریوں کا احساس ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد کا کہنا تھا کہ نیب کو ماضی میں سیاسی ٹول کے لیے بھی استعمال کرنے کی کوشش کی گئی اور کیا بھی گیا، نیب گزشتہ کچھ عرصے میں تنازعات کا شکار بھی رہا، ہمیں اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں کا ادراک ہے۔انہوں نے کہا نیب کی ساکھ بحال کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، نیب اپنی اصلاح کرے گا اور کررہا ہے، ہم عوام کا اعتماد حاصل کریں گے، اس قوم اور ملک نے جو ہمیں ذمہ داری بخشی ہے اس کو ہم پورا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب نے اس ملک اور معاشرے کی بے پناہ خدمت کی ہے، کرپشن کیسز میں بالواسطہ اور بلاواسطہ ریکوریز ہورہی ہیں، ہم اگلے چند ماہ میں قانون سازی کریں گے۔چیئرمین نیب نے مزید کہا بدعنوانی کے خاتمے میں ہمارا کوئی فیورٹ یا دشمن نہیں، نیب کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنا کر دم لیں گے، ہمیں ادارے کو عقوبت خانہ نہیں بنانا۔
Trending
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
Comments are closed.