اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمداللہ، اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسے کہتے ہیں ملک اور قوم کے مسائل حل کرنے کی اہلیت اور نیت، اسے کہتے ہیں وعدوں کی تکمیل، اسے کہتے ہیں عوام کی سچی خدمت۔
الحمدللہ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا۔ روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل کا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں روس سے آنے والا تیل کا یہ پہلا جہاز ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ کی طرح عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں، ایک سال کی مخلصانہ اور دیانتدارانہ محنت رنگ لا رہی ہے۔واضح رہے کہ روس سے خام تیل لے کر پہلا جہاز پاکستان پر پہنچ گیا ہے، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔
روس سے تیل آگیا۔۔یہ ہے وعدہ کی تکمیل۔۔مریم اورنگ زیب
Comments are closed.