خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کوٹ مومن کی معروف سماجی و رفاہی شخصیت، شاعرہ ،ادیبہ ،مصنفہ اورکالم نگار ، ایکس وائس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا محترمہ سعدیہ ہماء شیخ ایڈووکیٹ کو بطور مہمان خصوصی چراغِ انٹرنیشنل ادبی تنظیم جہلم میں مدعو کیا گیا۔ ان کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اور مقررین نے ان کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چھوٹی سی عمر میں زندگی کے مختلف شعبوں میں ایک اعلی ا مقام حاصل کر لیا ہے ۔ملک بھر کی ادبی تنظیموں میں ان کی پہچان ہے اور ان کو خصوصی طور پر ادبی محفلوں میں بلایا جاتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ آج ہمیں فخر ہے کہ جہلم کی سرزمین پر سرگودھا کی معروف شخصیت کی آمد ہوئی ہے ہم ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ان کی ادبی خدمات پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ اس موقع پر محترمہ سعدیہ ہماءشیخ ایڈووکیٹ نے جہلم والوں کی محبتوں اور خلوص پر ان کا شکریہ ادا کیا.
Comments are closed.