لاہور (سپیشل رپورٹر)صوبہ پنجاب کی نگران حکومت نے صوبائی ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا، سسٹم سے مریض کو بہتراورتیز ترین علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیرصدارت ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے15 ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم رائج کیا جائے گا، لاہورمیں جناح، چلڈرن، میو، سروسز اور جنرل ہسپتال میں ایچ آئی ایم ایس نافذ کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ غازیخان، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور اور رحیم یارخان کے ہسپتالوں میں بھی ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا نفاذ ہوگا، جس کے ذریعے مریض کے ٹیسٹ، تشخیص اورادویات کا ریکارڈ سنٹرلائزڈ سسٹم پراپ لوڈ ہوگا، سنٹرل الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ سسٹم کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں میں مریض کا ڈیٹا میسر ہوگا، ایچ ایم آئی ایس سے ڈاکٹروں اورطبی عملے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی ممکن ہوگی۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں شرپسندوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت سی ٹی ڈی کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں، اس ضمن میں چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے خلاف کاروائی کا حکم، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں پنجاب بھر میں شرپسندوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، سی ٹی ڈی کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، 280 ہاٹ اسپاٹس کی کڑی نگرانی کی جائے گی، آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ٹاسک سونپ دیئے گئے، چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام میں قیام امن کیلئے تمام اداروں کو الرٹ کردیا۔
Trending
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
- پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، افواہیں سازش کا حصہ ہیں : عطا اللہ تارڑ
- این اے 18 ہری پور: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کر دیے
Comments are closed.