اسلام آباد(وقائع نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ایگزم بینک نے مزید 6 سو ملین ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا جس سے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج اس تقریب میں حاضر ہوکر بے حد خوشی ہو رہی ہے، پورے پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، میں اگر سفارتی آداب کا خیال رکھتا تو شاید نام نہ لیتا لیکن دل یہ کہتا ہے کہ جس نے احسان کیا ہو، اس کو یاد رکھا جائے، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں لیکن دعا کریں کہ قرضوں سے نہیں، قوم کی اپنی محنت، کمائی اور قربانی سے بڑھیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح بچوں نے مختلف کھیلوں کے میدان میں گولڈ میڈل لیے، میں سمجھتا ہوں کہ اس سے ہمیں سبق اور ہمت حاصل کرنی چاہیے، یقین دلاتا ہوں کہ اگر اللہ تعالی نے ہمیں آئندہ موقع دیا تو قوم کے ان کروڑوں بچے اور بچیوں کی تعلیم، ان کی ووکیشنل ٹریننگ اور ان کے کھیل کود کے میدان بنانے اور سجانے میں جتنے بھی وسائل مہیا کر سکے کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں کروڑوں نوجوان اس قابل ہیں کہ ان کو مواقع میسر کیے جائیں، اس بجٹ میں 5 ارب روپے نوجوانوں کیلئے رکھے گئے ہیں، امید ہے نئی آنے والی حکومت اس بجٹ میں مزید اضافہ کرے گی۔
Trending
- پی وی ایم سی میں 70 ملین روپے کی بے ضابطگی، سابق سیکرٹری کی بدعنوانی کے خلاف آواز بلند
- اسلام آباد : موٹروے چوک پر ماڈرن بس ٹرمینل میں غیر قانونی آپریشن، ٹریفک پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھنے لگے
- تھانہ بنی گالہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں، چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے کی برآمدگیاں
- ڈاکٹر فاروق عادل کی نئی کتاب “دیکھا جنہیں پلٹ کے” شخصی خاکوں کا ایک جامع مجموعہ
- پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ میں اضافہ ، آئندہ سال تک 7.5 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی ، “سٹار 96” ٹیرر گروپ کے پانچ خطرناک ملزمان گرفتار
- ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری ، 29 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑنے پر مجبور
- صحافت میں سچائی کا سفر پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا بستر ہوتا ہے
- عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کا چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے مختلف اقدامات اور اختیارات کو سپریم کورٹ میں چیلنج
Comments are closed.