اسلام آباد(وقائع نگار)توشہ خانہ کیس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر آج حاضری سے استثنی اور جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔منگل کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج حاضری سے استثنی اور جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کی درخواستیں دائر کی گئیں، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس میں آج دونوں گواہوں کو طلب کیا تھا۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک دن کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی تھی۔گزشتہ روز دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا شیر افضل مروت اور خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے تھے۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دئیے تھے۔
Trending
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
Comments are closed.