ڈالر کے انٹربینک ریٹ نیچے آگئے

 آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات، اپریل میں جاری پروگرام ختم ہونے کے بعد نئے قرض پروگرام میں شمولیت کی راہ ہموار ہونے اطلاعات کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 287روپے سے نیچے آگئے۔

جمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی انٹربینک میں  روپیہ تگڑا رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 97پیسے کی کمی سے 286روپے 40پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے سے محدود پیمانے کا اتارچڑھاو بھی دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 88پیسے کی کمی سے 286روپے 49پیسے پر بند ہوئی۔

Comments are closed.