کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد شیخ کا کہنا ہے کہ ہم صنعت بند نہیں کرنا چاہتے، مگر ہمیں اس کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔
افتخار احمد شیخ نے کہا ہے کہ دنیا میں پالیسی فیصلے مذاکرات کے ذریعے طے پاتے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے معاملات طے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمت نے خطے میں مسابقت کھو دی ہے، ہم جمہوری طریقے سے اپنا مدعا پیش کر رہے ہیں، اربابِ اختیار ہمارے ساتھ بیٹھیں اور مسئلے کو حل کریں۔
جاوید بلوانی نے یہ بھی کہا کہ اگلی پریس کانفرنس میں ہڑتال کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی جانب سے گیس کی بڑھتی قیمتوں پر احتجاج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.