انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد…

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے صوبائی محتسب آفس جوہر آباد میں کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری میں وفاقی محکموں کے خلاف عوام کی شکایات سُن کر موقع پر ہی ریلیف دلوا کر عوام کے مسائل حل کیے گئے۔زیادہ تر شکایات فیسکو؛ سوئی گیس، پوسٹ آفس،پاسپورٹ، سی ایم اے لاہور کی تھیں۔ ان محکموں کے افسران نے ذاتی طور پر رپورٹ جمع کرائیں۔ اور زائد بلنگ میں یونٹس ریفنڈ کروائے گئے۔ سوئی گیس کے زائد بل آنے کی وجہ سے شکایات گزاران کو اقساط کرواکر دیں گئیں۔ اس موقع پر سائلین کو موقع پر ریلیف فراہم کیا گیا جس پر سائلین نے وفاقی محتسب کا شکریہ اداکیا۔اس روزمزید نئی شکایات بھی موصول ہوئیں۔جن پر کارروائی کے لئے رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

Comments are closed.