خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد کے پرنسپل پروفیسر ملک حاجی عمر حیات سگو مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ۔ ان کے اعزاز میں ادارہ ہذا کے سٹاف کی طرف سے ایک پروقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کی نقابت کے فرائض پروفیسر ملک عطر خان جسرا نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ دوران تقریب مقررین نے ملک حاجی عمر حیٹ سگو کی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے 37 سالہ تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ریٹائرڈ ہونے والے پرنسپل پروفیسر ملک حاجی عمر حیات سگو کو تحائف بھی پیش کیے گئے ۔ پروفیسر ملک حاجی عمر حیات سگو نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کے انعقاد پر اپنے جملہ رفقاءے کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی بے پایاں محبتوں ،عزتوں، چاہتوں اور مروتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا اور ان عنایات پر ہمیشہ آپ کا مقروض رہوں گا ۔ واضح رہے کہ محکمہ ء تعلیم کے سرمایہ افتخار جناب پروفیسر ملک حاجی عمر حیات سگو کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاؤں کاتیمار تھل سے ہے اور آپ سگوفیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ اس وقت ان کے شاگردوں کی ایک بہت بڑی تعداد مختلف مناصب پر فائز ہے۔
Trending
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
- سی سی پی نے جاز انٹر نیشنل کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی
- سی ڈی اے مزدور یونین کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی فیصلے پر شدید احتجاج
Comments are closed.