خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کی زیر نگرانی گورنمنٹ پرائمری سکول عیدگاہ نورپورتھل میں مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء کے درمیان مضمون نویسی، آرٹ اور فوٹوگرافی کے مقابلہ جات کا انعقاد کروایا گیا ۔ ایونٹ کوآرڈینیٹر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نورپور مرکز محمد آصف خان نیازی کی زیر سرپرستی ججمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آصف خان نیازی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری سکولوں میں وقتا” فوقتا” طلباء کے مابین ایسے مقابلوں کا انعقاد کروانا مستحسن اقدام ہے کیونکہ ایسے ایونٹس کے ذریعے نونہالان وطن کی خوابیدہ صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے اور ان میں جذبہ ء مسابقت بھی فروغ پاتا ہے ۔
Trending
- قرض، تشہیر اور کنگال عوام
- لوک ورثہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج
- یورپ کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی پر نظر ثانی: مفادات اور اقدار میں توازن۔
- تھانہ ترنول کے علاقے میں نجی گھر میں مبینہ غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمہ درج
- راجہ محمد رفیق کیانی مرحوم کی زندگی سی ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی کے لیے وقف تھی
- بلوچستان دہشت گردی
- جب ریاست شہری کو “ایکسپورٹ” سمجھنے لگے
- ادارے کے وسیع تر مفاد میں سی بی اے یونین کے ساتھ باضابطہ اجلاس منعقد کر کے اعتماد میں لیا جائے
- آئی ایس ایس آئی اور انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل پولیٹکس اینڈ اکونومکس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب
پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن….
Prev Post
Comments are closed.