ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کیمپس ون کا سرپرائز وزٹ کیا۔اس مو قع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے فز یو تھراپی سنٹر،ان ڈور فارمیسی میں ادویات کی فراہمی،چائلڈ نرسری اور دیگر شعبہ جات کامعا ئنہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کی عوام کو محکمہ صحت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر کی جا رہی ہیں ۔ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ڈیوٹیاں بھرپور طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

Comments are closed.