ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب ڈاکٹر آصف محمود احمد…

خوشاب( راجہ نورالہی عاطف سے )ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کمپیس I میں فاطمہ بی بی فی میل ایمرجنسی وارڈ کا وزٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ وارڈ کا ڈونیشن پہ کام جاری تھا جو کہ پائے تکیمل پہنچ گیاہے۔ جسکا افتتاح بہت جلد ڈونرز سے کروایا جائے گا۔ ایم ایس نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ قابلِ احترام ڈونرز طالب حسین ولد عجائب خان سکنہ 45 ایم بی، عالم شیر کاروباری اور دیگرسماجی شخصیا ت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ پاک انکی اس کاوش کو قبول کرے اور انکے رزق میں کشادگی کرے۔

Comments are closed.