خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان اور ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر رانا محمد اکبر کی کاوش کے نتیجے میں PEECA, STRATCOR , اور FESCO کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب میں 155 کلو واٹ سولر (گرین میٹرز) فنکشنل کر دئیے گئے ہیں ۔ باقاعدہ افتتاح ایڈیشںنل ڈپٹی کمشنر خوشاب جنرل احمد صہیب قاضی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو تیمور احمد نے باہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر رانا محمد اکبر اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر راو گلزار یوسف نے فیتہ کاٹ کرکیا۔ ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر واپڈا کی جانب سے ملک مظہر انور ٹوانہ اور ایم & ٹی فیصل آباد کی جانب سے محمد حسن اور ایڈمن آفیسر قاسم اعوان بھی موجود تھے۔ فیصل آباد سے آئی ٹیم نے آفیسرز حضرات کو بریف کیا کہ یہ سولر پلانٹ ہسپتال کی بجلی پوری کرنے کے علاوہ اضافی بجلی پیدا کرے گا جو واپڈا کو جائے گی۔
Trending
- وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
- اسلام آباد میں درخت، الرجی اور پالیسی کا امتحان
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
Comments are closed.