خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے )روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک نے جوہرآباد شہر کے مختلف تندوروں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے۔اسسٹنٹ کمشنر نے حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق 100گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 120گرام نان کی مقرر قیمت 20 روپے کی خلاف ورزی کر نے والے تندوروں اور ہوٹلوں کے مالکان کو جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے تندوروں اور ہوٹلوں کے مالکان کو احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق روٹی اور نان کی فروخت کو یقینی بنائیں اور نرخ نامے کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک نے جوہر میموریل ہائی سکول میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔انہوں نے امتحانی سنٹر میں موجودنگران عملے کی حاضری،سیکیورٹی اور سیٹنگ پلان کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے نگران عملے کو ہدایت کی کہ شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے الرٹ رہ کر اپنے فرائض سر انجام دیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Trending
- شفاف مثالی امتحان سسٹم
- ٹرمپ کا بورڈ آف “پیس”
- منشیات اورمعاشیات
- آئی ایس ایس آئی نے پاکستان اکیڈمی آف لٹرز کے ‘رائیٹرز ریزیڈنسی پروگرام’ کے وفد کی میزبانی کی
- چوہدری محمد یٰسین کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد
- فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی
- آئی سی سی گلزار قائد راولپنڈی کا افتتاح 18 جنوری کو کر دیا گیا
- سی سی ڈی پر جعلی مقابلوں کے الزامات بے بنیاد قرار، رپورٹ عدالت میں جمع
- کارٹل بنانے پر 20 کروڑ روپے جرمانہ برقرار ؛ بینکوں کی اپیلیں مسترد
- نیہا انور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والا ابھرتا ستارہ
روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد
Prev Post
Comments are closed.