سیکرٹری ہیلتھ پنجاب جناب علی جان خان نے جو تحصیل…

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب جناب علی جان خان نے جو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ضم کرنے کے آرڈرز کئے تھے اس کے نتائج عوامی سماجی حلقوں طرف سے ان کی بھرپورپذیرائ کی جارہی ہے کیونکہ خوشاب کی تاریخ میں پہلی بار ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کیمپس میں آرتھو کی ڈاکٹر وقاص اعظم (آرتھو پیڈک سرجن) اور ڈاکٹر معاویہ احسان(آرتھو پیڈک سرجن) نے کامیاب سرجریز کی ہیں جو کہ خوشاب کی عوام کیلئے بہت ہی اچھا اقدام ہے اس سارے عمل کو پایہء تکمیل تک پہنچانے پر خوشاب کیمپس کی انتظامیہ* محترم جناب ذیشان شبیر رانا ، ڈاکٹر رانا محمد اکبر چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ خوشاب ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ خوشاب کیمپس مہر نذیر احمد اور تمام ڈاکٹرز حضرات کی تہہ دل سے شکریہ ادا کیاگیاہے جنکی کاوشوں سے اتنا بڑا اقدام پائے تکمیل پہنچا۔ ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی کے مطابق انشاللہ اب خوشاب کی عوام کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات میسر کرنے کیلئے مزید ایسے اقدامات اور کوشیش کی جائیں گی

Comments are closed.