وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام…

خوشاب( راجہ نورالہی عاطف سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع خوشاب کے علاقے گروٹ شہر اور اس کے گردونواح کی صفائی ستھرائی کے نظام میں غیر معمولی بہتری کیلئے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک نے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھاتے ہوئے عملدرآمد شروع کردیا ہے۔اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کیلئے مثالی انتظامات یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے نظام کے دائرہ کارکو مزید وسعت دے کر تحصیلوں اور یونین کونسلز کی سطح تک لے کر جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر ی علاقوں سے کوڑا کرکٹ کو اکٹھا کرنے کیلئے بھاری مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ صفائی مہم میں ضلعی انتظامیہ کیساتھ بھر پور تعاون کریں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ مت پھینکیں بلکہ مخصوص پوائنٹس پر کوڑا کرکٹ ڈمپ کریں تاکہ سینی ٹیشن سٹاف بروقت اپنا کام مکمل کر سکیں ۔

Comments are closed.