خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ٹی ایم اے نورپور تھل کا ایک اور عوام دوست اقدام ، شہر میں مرحلہ وار سٹریٹ لائٹس کے نظام کی بحالی کا کام جاری ، عوامی ،سماجی حلقوں کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین ۔ یاد رہے کہ آفیسرز کالونی نورپور تھل سے محلقہ آبادی سمیت شہر کی دیگر گنجان آبادیوں میں ایک عرصہ سے سٹریٹ لائٹس کا نظام ٹھپ ہو چکا تھا جس کی وجہ سے رات کے اوقات میں شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات درپیش تھیں۔ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے ٹی ایم اے حکام کی ہدایت پر الیکٹریشن غلام عباس نے اپنے دیگر معاونین کے ذریعے اے سی ہاؤس اور کچہری روڈ سمیت دیگر مقامات پر فی الوقت سٹریٹ لائٹ کا نظام ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے میڈیاکو بتایا گیا ہے کہ متعلقہ ارباب بست و کشاد کی زیر نگرانی دستیاب وسائل کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کے لیے اس حوالے سے بتدریج ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی نورپورتھل میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز/ ایڈمنسٹریٹرز صاحبان نے جہاں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں صحت و صفائی کے نظام کو موثر بنانے اور شہریوں کو پینے کے صفائ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے قابل رشک کردار ادا کیا وہیں یہاں کے شہریوں کی سہولت کےلیے ہمیشہ سٹریٹ لائٹس کے نظام کو چالو رکھنے کے لیے عملی طور پر بھرپور کردار ادا کیا۔ اب اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد موصوف بھی اس عظیم روش کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جس پر عوامی، سماجی حلقوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اعلی ا انتظامی صلاحیتوں کے حامل اسسٹنٹ کمشنر موصوف انشاءاللہ سماجی فلاح و بہبود کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے ۔
Trending
- اسلام آباد میں ڈینگی کے بڑھتے خطرات ، ضلعی انتظامیہ کی موثر کارروائیاں اور عوامی تعاون کی ضرورت
- دوسرا ٹی20 میچ ، پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست
- 2025ء میں انکم ٹیکس ریٹرنز میں 17.6 فیصد کا تاریخی اضافہ، 59 لاکھ ٹیکس دہندگان نے فائلز جمع کیں ، ایف بی آر
- وزیراعلیٰ سہیل آفریدی زہر اگل رہے ہیں ، وہ اپنے بیانات میں ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
- لدھیانہ ، پرانی رنجش کے باعث فائرنگ ، قومی سطح کے کبڈی کھلاڑی تیج پال سنگھ قتل
- پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول
- وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد ، جدید تعلیمی مواقع فراہم کرنے کا عزم
- مقامی حکومتوں کیلئے آئین میں نیا باب شامل ، انتخابات کا وقت مقرر کیا جائے: ملک احمد خان
- خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، آج حلف اٹھائے گی
- جس کی ملکیت اسی کا قبضہ ! پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ پراپرٹی آرڈیننس منظور
Comments are closed.