خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان پیکج کے فوڈ ہیمپرز کی تقسیم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے شہر کے علاقہ محلہ خضر آباد کا دورہ کیا اور نگہبان رمضان پیکج کےراشن کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مستحق خاندانوں کی دہلیز پر جا کر اپنی نگرانی میں راشن کے تھیلے تقسیم کرایے۔اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک،اے ڈی سی (آر) امیر تیمور رانا اوراے ڈی سی (جی) احمد صہیب بھی مو جود تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ رمضان نگہبان پیکج حکومت پنجاب کا منفرد اور تاریخی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ راشن کی کوالٹی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے مستحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان نگہبان پیکج کے تحت اعلیٰ معیار کا راشن آپ کے گھر کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فریضہ ہے اور فرض کی تکمیل تک اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا نے ما ڈل بازار میں قائم ایگر یکلچر فیئر پرائس شاپ کا بھی وزٹ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اشیا ء خوردو نوش کی رعا یتی قیمت پر فروخت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار میں موجودگی کو یقینی بنائیں اور اشیاء کی کوالٹی کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔
Trending
- اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 56.750 کلوگرام منشیات برآمد ،2 گرفتار
- ایبٹ آباد ، مسافر وین گہری کھائی میں جاگری ، باپ بیٹا سمیت 6 افراد جان بحق
- راولپنڈی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم فعال
- کراچی کورنگی: فیکٹری میں خوفناک آگ، عمارت مکمل طور پر تباہ
- بچے ہمارا مستقبل ، ان کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ، مراد علی شاہ
- احتساب اور جوابدہی کے احساس کے بغیرگڈ گورننس ممکن نہیں ، مریم نواز
- بھارت اور افغانستان کا تجارتی روابط مضبوط کرنے کیلئے ایئر کارگو آغاز کا منصوبہ
- شہباز شریف کا گورنر کنڈی پر مکمل اعتماد، صوبے کے سیاسی بحران پر مشاورت
- راولپنڈی، صرافہ بازار میں جعلی 5000 روپے کے نوٹوں کی بھرمار، صراف شدید پریشان،اسٹیٹ بینک اور پولیس سے کارروائی کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا ،بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں آپریشنز ،فتنۃ الخوارج کے 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک ، درجنوں زخمی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان…
Prev Post
Comments are closed.