ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانانے ماڈل بازار…

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانانے ماڈل بازار میں قائم رمضان بازار اورایگریکلچر فیئرپرائس شاپ کا وزٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں شہریوں کو سستے داموں اشیاء خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں کا معائنہ جا ری ہے جس میں اشیاء کی وافر مقدار کو یقینی بنانے سمیت تمام سہولیات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔اس مو قع پر منیجر ماڈل بازاراورمحکمہ سی او ایم سی کے افسران بھی مو جود تھے۔انہوں نے رمضان بازار میں اشیاء کی کوالٹی،معیار اور پرائس کے حوالے سے دریافت کیااور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ رمضان بازار کے بارے میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں تاکہ عوام حکومت پنجاب کی طرف سے مہیا کردہ معیاری اور سستی اشیاء سے زیا دہ سے زیادہ مستفید ہوں۔

Comments are closed.