سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے زیراہتمام…

2123

ؐخوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے زیراہتمام انٹرنیشنل سوشل ورک ڈے بھرپورطریقے سے منایا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ کے حکم پر مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ اس دن کی مناسبت سے واک اور سیمینارز کا انعقاد کیاگیا۔ انٹرنیشنل سوشل ورک ڈے کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب میں بھی مختلف سرگرمیاں سرانجام دی گئیں۔ اس موقع پر مینجر ڈی آئ ایچ میڈم ام فروا ہمدانی کی زیرنگرانی ادارے میں پودے بھی لگاءے گئے ۔ اس سرگرمی میں ادارہ ہذا کے ٹیچنگ سٹاف اور طالبات سمیت دیگرملازمین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر مینیجر ڈی آئ ایچ میڈم ام فروا ہمدانی اور دیگر مقررین نے انٹرنیشنل سوشل ورک ڈے منانے کی اہمیت وافادیت پر بھی روشنی ڈالی۔

Comments are closed.