خوشاب( راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر رمضان نگہبان پیکج اور ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایم پی اے پی پی 82 ملک محمد آصف بھاء، ایم پی اے پی پی 83 سردار علی حسین خان بلوچ نے کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے شرکت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی(آر) امیر تیمور،اے ڈی سی جی احمد صہیب،اے سی خوشاب اعجاز احمد ملک،ای اے ڈی اے جاوید اقبال، ڈی او انڈسٹری محمد عبداللہ،محکمہ فوڈز ڈیپارٹمنٹ، محکمہ سی او ایم سی خوشاب/جوہرآباد، مارکیٹ کمیٹی خوشاب/جوہرآباد/ہڈالی، صدر/سیکرٹری انجمن تاجران خوشاب/جوہرآباد،ہڈالی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے چیئرمین کمیٹی ضلع خوشاب ملک محمد آصف بھاء کو بتایا کہ ضلع میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت BISP پروگرام کے تحت 63950 رجسٹرڈ افراد کو ان کے گھروں کی دہلیز پر راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔جس کی باقاعدہ طور پر کڑی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے چیئرمین کمیٹی ملک محمد آصف بھاء اور ممبر کمیٹی سردار علی حسین خان بلوچ کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع خوشاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں صفائی کا عمل جاری ہے جس میں سی او ایم سی خوشاب/ جوہرآباد کے تمام اہلکار اس مہم کے تحت صفائی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین کمیٹی ملک محمد آصف بھاء نے اجلاس میں موجود تمام افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اس مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں تاکہ ضلع خوشاب کی عوام الناس حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔
Trending
- ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت
- اسلام آباد پولیس کا گولڑہ میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، متعدد مشکوک افراد زیرِ حراست
- نیا پراپرٹی آرڈیننس ، غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کی ضمانت ہے، عظمیٰ بخاری
- پاکستان کا اصولی موقف دنیا نے بھی مانا اور ہمسائے نے بھی تسلیم کیا ، طلال چوہدری
- ایم ڈی کیٹ 2025 میں کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا ،41 طلبہ ٹاپ 10 میں شامل
- ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال
- سعودی عرب نے ’’عمرہ ویزے‘‘ کی مدت ایک ماہ کردی، تین ماہ کی میعاد ختم
- پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 20 سال سے ڈکیتیاں کرنے والے 4 خطرناک ملزمان ہلاک
- مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ، کبھی تھا نہ ہوگا : پاکستانی مندوب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر رمضان نگہبان پیکج اور…
Prev Post
Comments are closed.