سوشل ویلفیئر آفیسر تحصیل نورپورتھل زریاب فاطمہ نے کہا ہے کہ قومی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سوشل ویلفیئر آفیسر تحصیل نورپورتھل زریاب فاطمہ نے کہا ہے کہ قومی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فار وومن نورپور تھل میں منعقدہ سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ٹیچرز اور طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ قومی تعمیر و ترقی کے حوالے سے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں ۔ زریاب فاطمہ نے کہا کہ ہمارے پیارے مذہب اسلام نے خواتین کے حقوق کا جس طرح سے تحفظ کیا ہے اس کی نظیر دیگر مذاہب دینے سے قاصر ہیں۔ سوشل ویلفیئر آفیسر نے طالبات پر زور دیا کہ وہ زور تعلیم سے آراستہ و پیراستہ ہو کر مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ. ء پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں۔ سیمینار سے سوشل ویلفیئر سپروائزر ارم سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور انٹرنیشنل وومن ڈے منانے کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔

Comments are closed.