ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریو نیو) خوشاب امیر تیمور کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال کو روکنے کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد ہوا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریو نیو) خوشاب امیر تیمور کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال کو روکنے کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایف او خوشاب سید آغا ہ حسین شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ عمار حسن،انسپکٹر محکمہ ماحولیات محمد قمر کا ظمی،ڈی او انڈ سٹری عبداللہ،ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری انجمن تاجران رانا سلیم الرحمان، صدر انجمن تاجران محمد عثمان جنجوعہ،صدر موبائل ایسوسی ایشن محمد فیاض،محکمہ ایجوکیشن کے نمائندہ اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اے ڈی سی (آر)امیر تیمور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صنعتی دور میں ہمارا ماحول بہت زیادہ متاثر ہو رہا ہے عوام الناس میں ماحول کی بہتری کیلئے احساس پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بھی ہمارے ماحول کو تیزی سے تباہ کر رہا ہے اور پلاسٹک ماحولیاتی مسائل، سیوریج سسٹم کی بندش، انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں، نباتات اور آبی حیات کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں،اسی لئے حکومت پنجاب نے 5جون 2024سے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ایک احسن قدم ہے جسکی آگاہی اور پیش رفت کیلئے تما م محکموں کو ذمہ داری سے حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ سکولزاور کالجزمیں آگاہی سیمینارزکا اہتمام کیا جائے۔اے ڈی سی (آر)نے کہا کہ عوام الناس شاپنگ کیلئے کپڑے کا بیگ استعمال کریں اور پلاسٹک کے استعمال کوترک کر دیں۔میٹنگ کے اختتام پر شرکا ء میں ماحول دوست شاپنگ بیگز تقسیم کئے گئے۔

Comments are closed.