حکومت پنجاب عوام الناس کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے ہر ممکن…

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )حکومت پنجاب عوام الناس کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ماہ رمضان میں عوام الناس کو سبزی و فروٹ میں ریلیف کو یقینی بنانے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اعجازاحمد ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس اے سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ای اے ڈی اے جاوید اقبال اور سبزی و فروٹ منڈی خوشاب کے آڑ ھتی حضرات موجود تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے آڑھتیوں کوہدایت کی کہ وہ عام مارکیٹ کی نسبت پھلوں اور سبزیوں کی قیمت کو کم رکھنے کے حوالے سے بولی کا عمل کم سے کم رکھیں تاکہ اس کے ثمرات عوام الناس تک پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ بولی کے عمل کو کم سے کم رکھنے پر زیادہ سے زیادہ اشیاء کو مارکیٹ میں بیچا جا سکتا ہے جس سے عوام کو ماہ رمضان میں سستی اور معیاری سبزی اور فرو ٹ دستیاب ہوں گے۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک نے آڑھتی حضرات کو احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ منڈ ی میں پھڑیوں کو اپنا مال منڈی میں بیچنے سے روکا جائے اور انہیں تاکید کیا جائے کہ وہ اپنا مال منڈی کے آڑھتی حضرات کو ہی بیچیں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.