خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آدھی کوٹ کی نامور سماجی شخصیت انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور نے کہا ہے کہ پنجابی ثقافت کو مختلف حوالوں سے ممتاز مقام حاصل ہے ۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب وطن عزیز کا وہ صوبہ ہے جس کی ثقافت، تہواروں، کھانوں ،ملبوسات اور قدیم مقامات سمیت اپنے اندر ہزاروں رنگ سموئے ہوئے ہے ۔ ثقافتی، تاریخی، مذہبی اور جغرافیائی طور پر پنجاب اپنے اندر ہر وہ کشش رکھتا ہے جو ایک سیاح کو اپنی طرف کھینچ لے ، یعنی پنجاب میں تاریخی قلعے ہیں، دریا ہیں ،ریگستانی سلسلے ہیں، خوبصورت باغات ہیں ،پہاڑی سلسلے ہیں اور پنجاب اپنے صحت بخش اور مزیدار کھابوں کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین بہت سے سیاحتی مقامات کا گھر ہے ۔ انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور نے کہا کہ پنجاب کو پانچ دریاؤں کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے ۔جہاں جہلم، چناب، راوی، پیاس اور ستلج نامی دریا بہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگ اپنے لہجے، فلسفے، شاعری، بلند حوصلے اور مضبوط عزم کے لیے جانے جاتے ہیں ۔ یہاں کی ثقافت کثیر رنگوں والی ہے۔ پنجاب کے لوگ مہمان نواز بھی بہت مشہور ہیں ۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں سارا سال کسی نہ کسی طرح ثقافتی رونقیں لگی رہتی ہیں ۔
Trending
- اسلام آباد میں 15 جولائی کے شہداء کی یاد میں TİKA کی شجر کاری کی تقریب
- لاہور ، ٹریکٹر ٹرالی حادثہ ، مزدور باپ بیٹا جاں بحق
- ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشیں ، 53 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق
- انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا چیف جسٹس پاکستان کو خط ، پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار
- باجوڑ، بدامنی کیخلاف امن مارچ ، عوام اور قومی مشران کی کثیر تعداد میں شرکت
- ملک بھر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری فیڈرل فورس میں تبدیل ، آرڈیننس جاری
- اسرائیلی جارحیت ، پانی کے حصول کیلئے کھڑے فلسطینی بچوں پر میزائل حملہ ، 10 شہید
- شوگرانڈسٹری سے مذاکرات کامیاب ، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- اسلام آباد کی نئی یادگار اب صرف یاد رہ جائیگی ، توڑ پھوڑ شروع
Comments are closed.