خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب میں خواتین اور لڑکیوں کو کار ڈرائیونگ اور بائیک رائڈنگ سکلز کی ٹریننگ کیلئے بیداری ، صنعت زار اور تحفظ مرکز کے درمیان ایم او یو سائن ہو گیا۔ تقریب صنعت زار آفس میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر بیداری کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عنبرین عجائب نے کہاکہ خواتین کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے انہیں مختلف ٹریڈز میں تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ مینیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب ام فروا ہمدانی کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ سیکھنے سے لڑکیوں میں اعتماد پیدا ہوگا اور کالج ، یونیورسٹی ، جاب اور کاروبار کیلئے انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں آسانی ہوگی۔ تحفظ مرکز کی انچارج میڈم فرحت نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ صنعت زار اور بیداری کے ساتھ مل کر خوشاب کی خواتین کے تحفظ اور ان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے اور آئی جی پنجاب و ڈی پی او خوشاب کے وژن کے مطابق خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔ ایم او یو کے مطابق ابتدائی طور پر 30 خواتین کو ڈرائیونگ کی ٹریننگ کرائی جائے گی جس کیلئے داخلہ صنعت زار میں ہوگا اور انسٹرکٹر پنجاب پولیس کی طرف سے ہوگا جبکہ بیداری داخلے کیلئے آگاہی مہم چلائے گی۔ ایم او یو سائن کی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر امتیاز مانگٹ ، ملک غضنفر ، نوردین اور قدسیہ نصیر نے شرکت کی۔
Trending
- سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
- سی سی پی کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں کمپٹیشن قانون پر آگاہی سیمینار کا انعقاد
- پٹوار سیکرٹریٹ
- جعلی شادی کرنے والی خوبرو حسیناؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا
- ڈائریکٹر ایف آئی اے ہمایون سندھو کے بھیانک جرائم بے نقاب
- کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائرز ہاوسنگ فاونڈیشن کے اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
- جدہ: پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں دیے گئے عشایے سے شیخ سعید ، معسود احمد پوری، چوہدری اکرم گجر و دیگر شخصیات خطاب کر رہی ہیں
- وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر کشتی حادثات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری
- یونان کشتی حادثہ 38 ایف آئی اے ملازمین کی نوکریاں بھی لے گیا! تمام بڑے افسران محفوظ ؟
- فروری 2025 تک توانائی کے شعبہ کے بہت سے منصوبوں پر عمل درآمد ہو جائے گا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی پریس کانفرنس
Comments are closed.