خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک حق نواز پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خالق آباد کی ریٹائرمنٹ پر شاندار الوداعی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں سی او ایجوکیشن محمد اشفاق احمد، ڈی ای او ملک فضل الہٰی فضل ، ڈپٹی ڈی ای او ملک اسحاق اعوان ،سابق ڈپٹی ڈی ای او حاجی خورشید احمد ،سابق سی او ملک احسان احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک شاہد اقبال ،صدر کلرک ایسوسی ایشن حاجی احمد ،ریٹائرڈٹیچر مشتاق ،استاد شاہ سلطان ، استاد اکرم ،سابق چیئرمین کنڈ ملک عبدالرحمان ، سابق ناظم یونین کونسل نلی ملک خداداد اعوان ، معروف سماجی وسیاسی شخصیت ملک الیاس اعوان نائب صدر پی ایم ایل ق پنجاب ، ملک علی اکبر اعوان ریٹائرڈ ایس ڈی او،ملک انوار اعوان ،ملک نویداعوان ،ملک حامد نواز اعوان ایڈووکیٹ ،ملک فخراعوان ایڈووکیٹ ، ملک احمد شیر اعوان ، ڈاکٹر اجمل نیازی ،ڈاکٹر غلام شبیر میکن ،ڈاکٹر شعیب اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے ریٹائرڈ ہونے والے پرنسپل ملک حق نواز کی تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں صلاح دوران تقریب انہیں تحائف بھی پیش کیے گئے ۔
Comments are closed.