ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات کی 2 بڑی چھاپہ مار کاروائیاں وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری کاروائیوں میں اشتہاری سمیت 4 انسانی سمگلرز گرفتار گرفتار ملزمان میں ریاست علی ، محمد اختر، نوید احمد اور تنویر احمد شامل ملزمان کو گجرات اور منڈی بہاوالدین کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بغرض ملازمت بھجوانے میں ملوث پائے گئے ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے ملزم ریاست علی نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 66 لاکھ 50 ہزار وصول کیے ملزم بعد ازاں رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا ملزم محمد اختر نے شہری کو سعودی عرب حج ویزہ پر بھجوانے کے لیے 3 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے ملزم محمد اختر سال 2018 سے کمپوزٹ سرکل گجرات کی مطلوبہ ملزمان کی فہرست میں شامل تھا جبکہ ملزم نوید احمد اور تنویر احمد جعلی ویزہ دستاویزات بشمول جعلی سٹیکرز، جعلی ویزہ اور دیگر دستاویزات بنانے میں ملوث پائے گئے ملزمان کے قبضے سے 6 عدد پاکستانی پاسپورٹ ،2 عدد اسپین کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈز،4 عدد سوئٹزرلینڈ کے جعلی ویزہ اسٹیکرز اور انڈورا کا جعلی پیپر ویزہ برآمد ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
Comments are closed.