* راولپنڈی بھر میں ڈاکو راج، شہریوں کی جانیں غیر محفوظ، ڈاکو شہریوں کا قتل عام کرنے میں مشغول، ذرائع کے مطابق ٹیکسلا میں ڈاکووں نے نوجوان کو موبائل چھیننے میں مزاحمت قتل کر دیا ۔ علاقے کے لوگوں نےواقعہ کیخلاف احتجاجاً فیصل شہید روڈ بند کر کے پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف نعرے لگائے اور دھرنا دیا ۔تھانہ نصیر آباد کے علاقے لکھوں گاوں کے رہائشی رضا محمد سے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھیننے والے تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہا ۔ تھانہ ر تہ ا مر ال کے علاقے میں عا بد علی سے مو با ئل فون اور 8 ہزار روپے ، تھا نہ پیر ودہائی کے علاقے خیابان سر سید کے رہائشی راجہ ذوہیب اکبر سے دو مسلح افراد مو ٹر سائیکل،تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے 5thروڈ کے رہائشی عدیل امیر سے تین مسلح افراد مو با ئل فون اور 80 ہزار ، 6thروڈ کے رہائشی عبدالرحمن سے تین مسلح افراد مو ٹر سا ئیکل ایک مو با ئل فو ن اور 40 ہزار روپے، تھانہ روات کے علاقے فیز8 کے رہائشی محمد طارق سے تین نا معلوم افراد موٹرسائیکل اور 2000 چھین کرفرار ہو گئے۔
Trending
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
- سی سی پی نے جاز انٹر نیشنل کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی
- سی ڈی اے مزدور یونین کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی فیصلے پر شدید احتجاج
- لیڈی کانسٹیبل عائشہ ریاض کے اغواء کا معاملہ: پولیس کی تحقیقات تیز
- آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- ترکی کا اسرائیل کو سخت پیغام، جنگ بڑھی تو مداخلت کریں گے: صدر اردوان
- اسلام آباد کا ماحولیاتی بحران: سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ میں پیشہ ورانہ کمی کے سنگین انکشافات
- اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد حراست میں
راولپنڈی بھر میں ڈاکو راج، شہریوں کی جانیں غیر محفوظ
Prev Post
Comments are closed.