وفاقی وزیر داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون
لیسکو کے ایکس ای این راؤ کامران شوکت کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم غیر قانونی چارجنگ اور اووربلنگ میں ملوث تھا
ملزم شاہ پور سب ڈویژن میں تعینات تھا
ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے فروری 2024 تک صارفین کو 49 ملین یونٹس اووربلنگ کی مد میں چارج کئے۔
صارفین کو اوور بلنگ کی مد میں اربوں روپے اضافی ادا کرنا پڑے۔
ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع۔
ایف آئی اے لاہور زون نے سرکاری بجلی کے کنکشن کی جانچ پڑتال کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے
ترجمان ایف آئی اے
Comments are closed.