ایف آئی اے گوجرانوالہ زون: انسانی سمگلرز گرفتار

FIA Gujranwala Zone

ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گوجرانوالہ اور گجرات کی بڑی کاروائیاں

انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں عبد الوحید عرف وحید، ریاض احمد اور فیصل محمود شامل

ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

ملزم عبد الوحید نے معصوم شہریوں کو بیرون اٹلی براستہ لیبیا ملازمت کا جھانسہ دے کر 1کروڑ سے زائد روپے ہتھیائے ۔

متاثرہ شہریوں کو 6 ماہ کے بعد ڈی پورٹ کر دیا گیا

جبکہ ملزم ریاض احمد نے شہری کو یورپ ملازمت کا جھانسہ دے کر 35 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے۔

ملزم فیصل محمود نے شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 14 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے

Comments are closed.