لاکھوں مالیت کی جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی
جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
کہوٹہ روڈ اسلام آباد میں واقع لیب میں چھاپہ مار کاروائی
چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ویٹرنری ادویات برآمد
چھاپہ مار کاروائی میں ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر اور دیگر ڈریپ حکام بھی شامل
جعلی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کو ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں قبضے میں لے لیا گیا
برآمد ہونے والی ادویات جانوروں کی صحت کی لئے انتہائی نقصان دہ تھیں۔
مذکورہ ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔
اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے رواں ماہ کے دوران غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 6 چھاپہ مار کاروائیاں کیں
جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے
ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔
کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے
Comments are closed.