پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے زیر اہتمام پتنگ بازی کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے عوام میں شعور

kite flying accident

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے )پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے زیر اہتمام پتنگ بازی کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کر نے کے لئے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ایس پی انویسٹیگیشن غلام عباس بھسین اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر پرو یز اقبال نے کی۔ واک میں شرکاء نے پتنگ بازی اور اس کے نقصانات بارے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ریلی میں پراسیکیوٹر آفس کے عملے کے علاؤہ ڈی ایس پی لیگل جاوید سرور جسرہ، ڈسٹرکٹ پروبیش آفیسر، وکلاء اور صحافیوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آگاہی واک کے موقع پر واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی پی خوشاب پرویز اقبال نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے انسانی جانوں کو خطرہ ہے پتنگ بازی کی وجہ سے کی ء قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پتنگ بازوں کے خلاف قانون حرکت میں آ چکا ہے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پتنگ بازوں کو عدالت سے کڑی سے کڑی سزا دلوانے کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے پوری تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوتا ہے۔ ایس پی انویسٹیگیشن غلام عباس نے کہا کہ پتنگ بازی ایک سنگین جرم ہے اور خوشاب پولیس اب تک درجنوں پتنگ بازوں کے خلاف مقدمات درج کر کے چالان عدالتوں میں پیش کر چکی ہے۔

Comments are closed.