چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ہدایت پر کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ…

Chairman Capital Development Authority

اسلام آباد: (پ ر: مورخہ 2 اپریل، 2024): چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ہدایت پر کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہترین علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جامع اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.

اس ضمن میں سی ڈی اے ہسپتال میں قائم کئے گئے ملک کے پہلے پبلک سیکٹر کو کلئیر ایمپلانٹ سینٹر کو مزید جدید سہولیات سے مزین کرنے اور مریضوں کو سہولیات باہم پہچانے کے لئے کیپیٹل ہسپتال کی انتظامیہ نے کو کلئیر ایمپلانٹ ڈیوائسز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے. جس کے لئے تقریباً 40 ملین روپے کا بجٹ بھی مختص کردیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق اس مختص کئے گئے بجٹ سے جدید ہیرنگ اسسمنٹ سسٹم سمیت دیگر ڈیوائسز کی خریداری کی جائے گی. اس ضمن میں اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کردئیے گئے ہیں.

واضح رہے کیپیٹل ہسپتال کے کو کلئیر ایمپلانٹ سینٹر میں ماہر سرجنز اور ڈاکٹرز کی زیر نگرانی اب تک متعدد بہرے اور قوت گویائی سے محروم بچوں کا علاج کیا جاچکا ہے. سی ڈی اے بورڈ نے اس سہولت کو مزید فعال اور سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کے لئے کو کلئیر ایمپلانٹ سینٹر کا درجہ دیا تاکہ اس کو بہرے پن اور قوت گویائی سے محروم مریضوں کے لئے اس کو خصوصی مرکز بنایا جاسکے.

اس موقع پر چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

Comments are closed.