لاکھوں مالیت کی جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی
ڈپٹی ڈاٸریکڑ ایف آٸ اے افضل خان نیازی کی زیر نگرانی شاہد پرویز ملک اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر فہد اقبال انسپیکٹر شہزاد خاکوانی سب انسپکٹر مظہر شاہ اے ایس آٸ پر مشتمل ریڈنگ ٹیم کی بڑی کارواٸ
اس موقع پر ڈرگ کنٹرول سیکشن اسلام آباد کی ٹییم منصور لطیف ڈرگ انسپکٹر , ڈاکٹر گل زیب خان ڈرگ انسپکٹر نے جعلی ادویات قبضہ میں لیں
جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
جاوا روڈ اسلام آباد میں واقع پنسار دوکان پر چھاپہ مار کاروائی
چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ویٹرنری ادویات اور جعلی ادویات کی تیاری کا سامان برآمد
چھاپہ مار کاروائی میں ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹراسلام آباد اور آٸ سی ٹی ڈرگ حکام بھی شامل
جعلی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کو ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں قبضے میں لے لیا گیا
برآمد ہونے والی ادویات جانوروں کی صحت کی لئے انتہائی نقصان دہ تھیں۔
مذکورہ ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا
ملزمان کے خلاف انکوائری درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
آٸ سی ٹی ڈرگ انسپکڑز کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔
اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے رواں ماہ کے دوران غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف متعدد چھاپہ مار کاروائیاں کیں
جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے
ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔
کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.