‏اڈیالہ جیل بشریٰ بی بی کی میڈیا سے بات چیت ( مکمل)

Bushra Bibi talks to the media

کھانے میں زہر ملانے پر بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا تیسرا موقف سامنے آگیا۔

کمرہ عدالت میں بشری بی بی کی صرف ایک وی لاگر سے علیحدگی میں بات کرنے کی خواہش کا اظہار۔

میڈیا نمائندگان کے سامنے وی لاگر سے بات نہیں کرنا چاہتی۔

جیل انتظامیہ نے علیحدگی میں بات کروانے سے معذرت کر لی۔

بشری بی بی صحافیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے وی لاگر سے مخاطب رہیں۔

گزشتہ سماعت پر میں نے جو خان صاحب کی زندگی کو درپیش خطرات پر بات کی میڈیا نے اسے رپورٹ نہیں کیا۔

میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

شب معراج کے روز میرے کھانے میں (harpic ) کے 3 قطرے ملائے گئے۔

تحقیق سے پتہ چلا کہ harpic سے ایک ماہ بعد طبیعت ذیادہ خراب ہوتی ہے۔

مجھے انکھوں میں سوجن ہو جاتی ہے سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہےکھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے۔

مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کھانے میں harpic ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتائوں گی.

مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے.

پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھی اب کچھ دیر کے لیے کھول دی جاتی ہیں.

پنجابی کہاوت ہے کہ بندہ بندے نو کھا جاندا اے۔

جج اور اداروں کو بندے کھاتے دیکھ تو اس کہاوت کی سمجھ آئی ہے۔

پہلے اپ کی جانب سے بیان آیا کہ شہد میں کچھ ملایا گیا اب کہا جا رہا ہے کہ ہارپک کھانے میں ڈالا گیا۔ صحافی کا سوال

پہلے شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا اب کھانے میں بھی ہارپک ملایا گیا . بشری بی بی

زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے ۔ صحافی کا سوال

میں کہاں سے ثبوت لائوں ۔ بشری بی بی

بشری بی بی کے رویے پر صحافیوں کا بانی پی ٹی ائی سے احتجاج۔

بشری بی بی نے میڈیا کو کبھی ڈیل نہیں کیا ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں۔ بانی پی ٹی آئی

صحافی بشری بی بی کی باتوں کا برا نہ منائیں۔ بانی پی ٹی آئی۔

بشریٰ بی بی نے گزشتہ سماعت پر کہا تھا شہد میں کچھ ملایا گیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے صحافیوں کو بتایا انکے کھانے میں ہارپک ملایا گیا۔

Comments are closed.