بجلی کے بلوں سے ٹیکسوں کا جال ختم کیا جائے ۔ اجمل بلوچ
سولر پر ٹیکس لگانے کی بھر پور مزاحمت کریں گے ۔ خالد چوہدری
اسلام آباد (زورآور) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں مختلف اقسام کے ٹیکسوں کی بھر مار ہے۔ بل بھیجنے والے بھی ایسے کسی بھی ٹیکس سے لا علم ہیں ۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر توانائی اویس لغاری فوری طور پر بجلی کے بلوں سے ٹیکسوں کا جال ختم کرنے کے احکامات جاری کریں ۔
انہوں نے مزید کہا
کہ حکومت نے سولر سسٹم کی تنصیب پر مراعات
کا اعلان کیا جس پر عوام نے سولر پینل دھڑا دھڑ لگانا
شروع کئے ۔
واپڈا کے پاس بجلی وافر ہو گئی اور چوری ہونے والی بجلی کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں جبکہ مفت بجلی سپلائی کے لئے سولر پر ٹیکس لگانے کی کوشش شروع کر دی ہے ۔ اگر بجٹ میں سولر پر ٹیکس
لگانے کی کوشش کی گئی تو تاجر برادری سخت مزاحمت
کرے گی سولر پر ٹیکس کسی صورت میں نہیں لگنے دیں گے ۔
Comments are closed.