خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے گورنمنٹ ھائی سکول نورپورتھل میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا تمام مراحل کی نگرانی ہیڈ ماسٹر حافظ شیخ محمد عبدالروف نے کی تمام طلباء کو ازادانہ طور پر اور اپنی صوابدید کے مطابق حق رائے دہی کے لیے مواقع فراہم کیے گئے تمام شیڈول کو فالو کیا گیا انتخابات مقررہ وقت اٹھ بجے سے لے کر ایک بجے تک جاری رہے ۔ متعلقہ سٹاف نے الیکشن کے فرائض سرانجام دیے ۔مقررہ وقت کے بعد گنتی کی گئی اور صدر ، نائب صدر ، جنرل سیکریٹری اور فنانس سیکٹری کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواران کااعلان کیاگیا۔ انتخابات جیتنے والے طلباء کو سربراہ ادارہ اور سٹاف نے مبارکباد دی ۔ تعلیمی بہتری سکول کے دیگر معاملات اور سکول کی فلاح وبہبود کے لیے اساتذہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تمام عہدیداروں نے عہد کیا۔
Comments are closed.