خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ضلع خوشاب چوہدری اشفاق احمد اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب ملک فضل الہٰی فضل نے کہا ہے کہ اگر تعلیمی نظام میں تین ستون اساتذہ کرام۔والدین اور طلباء بہتر انداز میں کام کریں اور بچوں کے والدین اساتذہ سے رابطہ رکھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ معیار تعلیم بہتر نہ ہو ۔وہ ضلع خوشاب کے خوبصورت تعلیمی ادارے گورنمنٹ ھائی سکول چک 52 ڈی بی میں تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے سکول کی خوبصورتی اور طلباء کی شاندار پرفارمنس پر سربراہ ادارہ ملک فضل عباس بگھور اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک۔ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو۔ممبر بورڈ پروفیسر شیخ عبداللطیف۔ھیڈماسٹر گورنمنٹ ھائی سکول عینو ں سردارشجر عباس خان بلوچ ۔ھیڈ ماسٹرگورنمنٹ ھائی سکول نورپورتھل شیخ عبدالرووف۔ھیڈ ماسٹر راہداری ملک محمد خالد راہداری۔سابق ھیڈماسٹر حاجی ملک محمد نواز جسرہ۔ملک عبدالعزیز کلو۔ماہلہ خان جسرا۔ملک خورشید حطار دیگر معززین اور بچوں کے والدین نے شرکت کی۔افسران بالا اور دیگر شرکاء نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔طلباء نے تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے۔
نظامت کے فرائض حافظ محمد قاسم اور ذہین طلباء نے سرانجام دیئے۔
مہمانوں کی آمد پر پی ای ٹی غلام قادر خان کی قیادت میں سکاؤٹ طلباء نے ویلکم کیا اور شاندار پی ٹی شو پیش کرکے شرکاء سے داد وصول کی۔
Trending
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
- غریب خواتین کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ…
- ‘واجبات جمع کرائیں۔ ورنہ جائیدادوں کی الاٹمنٹ منسوخ’
- بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر ملک بھر میں احتجاج
Comments are closed.