اوورسیز کشمیری و پاکستانی بیرون ملک میں تحریک ازادی کشمیر کے حقیقی سفیر اور ترجمان کا کردار ادا کر رہے ہیں

تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری و پاکستانی بیرون ملک میں تحریک ازادی کشمیر کے حقیقی سفیر اور ترجمان کا کردار ادا کر رہے ہیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری ازادی کی تحریک میں کشمیریوں نے لازوال جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہر سطح پر کشمیر کاز کو اس کے حقیقی تناظر میں اجاگر کیا جائے کشمیر کی ازادی کا راستہ اسلام آباد سے ہو کر جاتا ہے بیس کیمپ کی حکومت اور حکومت پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ممتاز بزنس میں مشتاق احمد عسکری کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے عشاہیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا عشاہیے سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سنیئر رہنما چیئرمین جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ عشاہیے میں ممتاز بزنس مین وقاص کیانی راجہ حبیب خان چوہدری عرفان رحمن کامران ایاز ارسلان کیانی راجہ احمد رضا راجہ یاسر سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بیس کیمپ اور پاکستان میں انتشار کے بجائے اتحاد و یکجیتی کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت ہے پاکستان معاشی اور سیاسی طور پر جس قدر مضبوط ہوگا کشمیریوں کی ازادی کی منزل بھی اسی قدر قریب تر ائے گی ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک ازادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے کشمیر کی ازادی کے تمام راستے اسلام آباد سے ہو کر جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیری و پاکستانی بیرونی دنیا میں تحریک ازادی کشمیر کے سفارتی اور بین الااقوامی محاذ پر اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن جب بیس کیمپ اور پاکستان میں انتشار کی خبریں ملتی ہیں یہاں معاشی عدم استحکام کے حالات نظر اتے ہیں اوور سیز ایسی صورتحال سے مایوس ہو جاتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام تر نظریاتی اور سیاسی اختلافات کے باوجود ملکی سلامتی و تحفظ کے حوالے سے اور تحریک ازادی کشمیر کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے پاکستان میں اتحاد اور یکجہتی کی فضا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا ترقی کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ آزاد کشمیر و پاکستان میں ترقی کے لیے ہمارے قدم رک چکے ہیں ہمیں جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی نسل کو ترقی کے اس سفر میں اگے بڑھانا ہوگا راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ پاکستان خارجہ محاذ کومتحرک اور سفارتی کوششیں تیز کرے تاکہ مسلہ کشمیر کے حل کےلیے بھارت کو مذاکرات پر مجبور کیا جاسکے جب تک مسلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کومسئلہ کشمیر کا فریق اور کشمیریوں کا وکیل ہونے کی حیثیت سے اپنا جاندار کردار ادا ادا کرنا چاہئے جس کی توقعات کشمیری عوام پاکستان سے رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خوشگوار تعلقات تب ہی ممکن ہیں جب مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کی روشنی میں حل ہو بھارت نے پاکستان کی طرف سے امن کے پیغام کا جواب ہمیشہ ہٹ دھرمی اور جنگی دھمکیوں سے دیا ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی کے نتیجے میں بھارت کے ناپاک عزائم کو تقویت مل رہی ہےاس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینیئر رہنما اور چیئرمین جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کی قیادت میں برطانیہ میں کشمیر کے سفارتی اور بیں الاقوامی محاذ پر بہت منظم انداز میں خدمات سر انجام دی جا رہی ہیں اوورسیز کمیونٹی کی کشمیر کاز سے گہری وابستگی اور اوورسیز کا کشمیر کاز کےلیے متحرک رول پاکستان اور ازاد کشمیر کی حکومتوں کے لیے بھی قابل تقلید ہے سفارتی و بین الاقوامی محاذ پر گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر راجہ فہیم کیانی اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اس سفر کو جاری رکھیں گے اور کشمیریوں کے ترجمان بن کر تحریک ازادی کشمیر کے سفارتی محاذ پر اپنا جاندار کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام تھکے ہیں نہ ہی ان کے قدم ڈگمگائے ہیں وہ اپنی آزادی اور حق خودارادیت کےلیے تاریخ ساز قربانیاں دے رہے ہیں اور کشمیریوں کی ازادی کی تحریک پورے عزم اور حوصلے سے جاری ہے یہاں سے کشمیریوں کے لیے مثبت پیغام جانا چاہیے اور پاکستان کو سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط بنانا چاہیے یہ بات بہت اہم ہے کہ جس قدر پاکستان معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط ہوگا کشمیریوں کی ازادی کی منزل بھی قریب تر ائے گی ایک کمزور اور سیاسی اور معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار ملک کشمیریوں کو ازادی نہیں دلا سکتا الطاف احمد بٹ نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی ازادی کی اس تحریک کو دبانے کے لیے ہر قسم کے حربے استعمال کیے ہیں بھارت کے تمام تر مذموم حربوں کے باوجود کشمیریوں نے ازادی کی اس تحریک کو جاری رکھا ہوا ہے اور وہ یہ عزم کیے ہوئے ہیں کہ منزل کے حصول تک ہر حال میں آزادی کی یہ تحریک جاری رہے گی عشاہیے کے میزبان ممتاز بزنس مین مشتاق احمد عسکری نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی اور دیگر معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور بین الااقوامی محاذ پر ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ راجہ فہیم کیانی کے شب وروز تحریک آزادی کشمیر کےلیے وقف ہیں وہ بین الااقوامی محاذ پر کشمیر کاز کےلیے بہت متحرک اور فعال کردار ادا کررہے ہیں

Comments are closed.