ویسٹ ورلڈ ایوینٹس کی جانب سے“ایک شام مزدور کے نام” خراجِ تحسین ایوارڈز تقریب کااہتمام

برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں سماجی تقریبات کے لیے معروف ادارے ویسٹ ورلڈ ایوینٹس کی جانب سے دوبئی میں مزدور طبقے سمیت سماجی راہنماؤں کی حوصلہ افزائی کے لیے “ایک شام مزدور کے نام” منعقد کرنے کا اہتمام کیا گیا۔اپنی نوعیت کی اس منفرد تقریب میں سماجی و کاروباری شخصیات سمیت مزدور طبقے کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دوبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں ڈور سٹیپ کے چئیرمین نوید ستار سمیت زم الیکٹ پراپرٹیز کے روحِ رواں مرزا فاروق بیگ اور ڈینیوب گروپ سمیت متعدد اداروں کی طرف سے مزدوروں میں بیش قیمت انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رائیسانی تھے جبکہ مہمانانِ اعزاز میں نبض الامارات کی چئیرمین ڈاکٹر خالد بلوشی،اومان سے بخیت عمر البلوشی،ثروت عبدلرزاق اور ڈاکٹر کبیر کے وی شامل ہیں۔بعد ازاں مزدور طبقے سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں سماجی خدمات سرانجام دینےوالی متعدد شخصیات میں”خراجِ تحسین” ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے جن میں ،پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حُسین،زم الیکٹ پراپرٹیز کے محمد شکور المعروف چھوٹا بھائی،سیاسی و سماجی راہنما ہاجرہ شیریں دُرانی،امریکہ سے پروفیسر شارلی لوئیس،اومان سے لیبر راہنما بخیت عمر البلوشی ،شیخ راشد پاکستانی سکول کی پرنسپل محترمہ عائشہ نسیم ،افغانستان سے نوجوان صحافی لال پاشا ازمون،سری لنکا سے مصنف شمیم یوسف،ہندوستان سے تعلق رکھنے والے اٹارنی ایٹ لا برائے دوبئی کورٹس ڈاکٹر عبدالطیف ،بوپییش ارورا،موہت والیا،عرب فٹنس ٹرینر وافیی کھوایا، پاکستانی ورلڈ ٹریولر مُنیر کریم ،ادریس الیاس ،خالدہ بخاری،نوید بلوچ،حافظ مبشر،عمیر جمیل ،نوید ستار اور قاری جناب محمد یحیی شامل ہیں۔تقریب میں نوجوان آرٹسٹ زرناب لاشاری کے دو گانوں کی ریلیز سے موسیقی کے حوالے سے بھی حاضرین محظوظ ہوتے رہے۔
تقریب کے اختتام پر منتظمین میں شامل ویسٹ ورلڈ ایوینٹس کی چئیرپرسن اور سی-ای-او ناعمہ لاشاری سمیت دیگرشُرکاء نے اس طرح کی مزید تقریبات کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں معاشرے میں نظر انداز کیے گئے طبقات کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اُنکی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جاسکے۔

Comments are closed.