آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کی جانب سے ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں 01 کروڑ ، 19 لاکھ ، 30 ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم

پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے شادی گرانٹ ، فوتیدگی گرانٹ اور بچوں کی تعلیم کیلئے سکالرشپ کی مد میں 108 ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل بھی پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے 1287 ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں شادی گرانٹ ، فوتیدگی گرانٹ اور بچوں کی تعلیم کیلئے سکالرشپ کی مد میں 07 کروڑ ، 55 لاکھ ، 15 ہزار ، 850 روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کی آئندہ میٹنگ میں 236 ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین کو گرانٹ دینے کے حوالے سے کیسز کو زیر غور لایا جائے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ محکمہ ، پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے حاضر سروس ملازمین کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بھی شب و روز کوشاں ہے۔

ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال ، ڈی آئی جی انسپکشن قاضی محمد اسلم اور ڈائریکٹر پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن محمد کاشف رانا بھی موجود تھے۔

Comments are closed.