ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی ا کی ہدایت پر…

خوشاب (خصوصی رپورٹ)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی ا کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ چوک گروٹ کی ناجائز اسلحہ کے خلاف دبنگ کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امیر سلطان اور ہیڈ کانسٹیبل فیض احمد ہمراہ ٹیم نے دوران ناکہ بندی و چیکنگ ایک شخص ثمر عباس ولد خان محمد سکنہ جلال پور تحصیل و ضلع خوشاب سے رائفل 12 بور ریپیٹر 4 ضرب کارتوس جبکہ جعفر حسین ولد خورشید حسین سکنہ جوہیہ سے 12 بور رائفل سیمی آٹومیٹک 6 ضرب کارتوس برامد کر کے دو الگ الگ مقدمات ایف ائی ار نمبر 239، 241 تھانہ سٹی جوہرآباد میں رجسٹر کرا کر ملزمان کو حوالات میں بند کیا ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن سرگودھا اختر حسین جوہیہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی ا کی طرف سے پٹرولنگ پوسٹ چوک گروٹ کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر امیر سلطان اور ہیڈ کانسٹیبل فیض احمد ہمراہ ٹیم کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا

Comments are closed.