عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

کراچی: عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ کم ہو گئے ہیں، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت پانچ سو روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 18000 روپے ہو گئی ہے، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 900 روہے ہو گئی ہے۔

Comments are closed.